کابل کے مدرسے میں خود کش دھماکا، شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

0
283

کابل(این این آئی)افغان دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ خودکش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔افغان حکام کے مطابق دھماکے میں ہونیوالی اموات کی حتمی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔