ریحام خان پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ کی امریکی حکام سے ملاقاتوں پر عمران پر برس پڑیں

0
163

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی امریکی حکام سے ملاقاتوں پر عمران خان برس پڑیں ۔ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی امریکی سفیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کا دعویٰ کیا۔ریحام نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ریحام خان نے لکھا کہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی کے پی نے امریکی سفیر کی انتشار خان سے ویڈیو کال پر بات بھی کروائی تاہم قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے۔