یوکرینی صدر کی یورپی یونین سے روسی شہریوں پر سفری پابندی کی اپیل

0
222

کیف(این این آئی)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کی ریاستوں سے روس کے شہریوں کے ویزوں پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ میری تجویر ان روسی شہریوں پر لاگو نہیں ہوتی جو ولادیمیر پیوٹن کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیے کہ روسی قاتل یا ریاستی دہشت گردی میں ملوث افراد یورپی یونین کی ریاستوں کا ویزا استعمال نہیں کر سکے۔ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہمیں یورپ کے تصور اور ہماری مشترکہ یورپی اقدار کو تباہ نہیں کرنا چاہیے، اس لیے یورپ کو ایک سپر مارکیٹ میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔یوکرینی صدر کی اپیل کو ابھی تک یورپی یونین کے بڑے لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی ۔