حکومت خوفزدہ ہے، فاشسٹ اقدامات شروع کر دیے ہیں، فرخ حبیب

0
275

فیصل آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے، فاشسٹ اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔فیصل آباد کے حلقہ 108 کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز گِل پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت نے ظلم کیا اس کا جواب دینا ہوگا، ان کو جو نوٹسز جا رہے ہیں اب ان کی دم پر پاؤں آگیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ لاہور میں جلسہ عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد کا آغاز ہوگا۔انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللّٰہ بھی جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔