اسلام آبادہائی کورٹ کا مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو نوٹس جاری

0
171

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو نوٹس جاری کردیا۔پیر کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کیے جانے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جب کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون اور کیس کے تفتیشی افسر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل نے ٹی وی چینل پر ایک بیان دیا۔ جس کا حکومت نے سنجیدہ نوٹس لیا اور مقدمہ درج کیا۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ شہباز گل کے بیان میں ملک کے اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا، جن اداروں کے خلاف بیان دیا گیا انہوں نے اس ملک کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ عدالت کے کیس کی تفصیلات سے متعلق استفسار کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے ماتحت عدالت کے فیصلوں سے متعلق بتایا۔وکلا کی بحث کے دوران عدالت نے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے