سوات، دریا کنارے غیرقانونی تعمیرات کا لائسنس دینے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

0
354

سوات (این این آئی)سوات میں دریا کنارے بنائی گئی غیر قانونی تعمیرات کا لائسنس دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رواں سال مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی اور سوات میں سیلاب نے دریا کنارے بنائے گئے بڑے بڑے ہوٹلوں کا نام و نشان تک مٹا دیا۔کالام میں ایک معروف ہوٹل کے چند سیکنڈوں میں صفحہ ہستی سے مٹنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔سیلاب اپنے راستے میں آنے والی تمام مضبوط تعمیرات کو بہا لے گیا، خوبصورت ہوٹل اور سڑکوں سمیت دریا پر بنے پلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ نے دریا کے کنارے غیر قانونی تعمیرات کا لائسنس دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔