بھارت مسلم اکثریتی خطے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے’محبوبہ مفتی

0
288

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے نئے اراضی قوانین کی آڑ میں جموںو کشمیر کے گجر اور بکروال طبقے کی املاک تباہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے علاقے لدر پہلگام کے دورے کے دوران ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس اقدام کا واحد مقصد گجر اور بکروال طبقے کو نشانہ بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں گجر اور بکروال طبقے سے وابستہ لوگوں کے گھروںکو مسمار کر کے جنگلات کی اراضی کو اپنے ا ±ن سرمایہ کار دوستوں کو دینا چاہتی ہے جو اس کی مالی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے وہاں زمین بوس کئے گئے گھروں کے مالکان سے گفتگو بھی کی ۔ انہوںنے بھارتی قابض انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس عمل سے نہ صرف گجر اوربکروال طبقہ بے گھر ہوگا بلکہ یہ ماحولیات و جنگلات کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے