پاک انگلینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی ریہرسل کے دوران اسپائیڈر کیم گرگیا

0
468

کراچی (این این آئی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک انگلینڈ سیریز کی سیکیورٹی ریہرسل کے دوران ہیلی کاپٹر کے ٹائر سے اسپائیڈر کیمرے کی تاریں الجھ گئیں۔ گرائونڈ میں لگا اسپائیڈر کیم میچ کی کوریج کرتا ہے، کیبل ٹوٹنے سے گرانڈ کے اوپر لگا اسپائیڈر کیم نیچے گرگیا، براڈ کاسٹر کا عملہ اسپائیڈر کیم گرنے کی وجہ سے پریشان ہوگیا۔ہیلی کاپٹر ریہرسل کے دوران گرانڈ کے اوپر سے گزر رہا تھا، اسپائڈر کیم کی کیبل ہیلی کاپٹر کے ٹائر سے الجھ کر نیچے گر گیا۔