بھارت نے اپوزیشن رکن اسمبلی کو پاکستان کے سفر سے روک دیا

0
286

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزارت خارجہ نے اپوزیشن رکن منوج کے جھا کوعاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان سفر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔راشتیا جنتا دل کے رکن اسمبلی منوج کے جھا نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ میں عاصہ جہانگیرکانفرنس میں شرکت کے لیے جانا چاہتا تھا، مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے وقف کی تھی۔راشتیا جنتا دل پارٹی کی بنیاد لالو پرساد یادو نے رکھی تھی جو حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کے ناقد تھے، بھارتی اخبار ہندو کے مطابق پاکستان میں 22 اور 23 اکتوبر کو عاصمہ جہانگیر کی یاد میں کانفرنس منعقد ہوگی جس کا عنوان جمہوری حقوق کو برقرار رکھنے میں سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے منجوج جھا کو کانفرنس میں خطاب کرنے کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔منجوج جھا کو عاصمہ جہناگیر فانڈیشن، اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے مشترکہ دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔یاد رہے کہ ماہر قانون دان اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر معروف شخصیت تھیں جنہوں نے پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کی تھی۔منوج جھا نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اخبار کو بتایا کہ بدقسمتی سے مجھے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی، میں عاصہ جہانگیر کی یاد میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جانا چاہتا تھا جنہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کی اقلیتی برادری کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔عاصمہ جہانگیر فانڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا تھا کہ آزادی اظہار رائے، اختلاف رائے کے حق اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے، دعوت نامے میں مزید کہا گیا کہ آئین کے تحفظ، جمہوریت کی مضبوطی، مذہب اور عقیدے کی آزادی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ عدلیہ کے کردار پر بھی غور کیا جائے گا۔بذریعہ انٹرنیٹ دوطرفہ امن اور جمہوریت کے عنوان پر یہ کانفرنس منعقد کی گئی جبکہ کانفرنس کے منتظمین نے واضح نہیں کیا کہ بھارتی رکن اسمبلی منوج جھا کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گے یا نہیں۔