پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت متحرک، سکیورٹی ہائی الرٹ

0
156

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے سکیورٹی انتظامات کرنا شروع کر دیئے، شہر میں داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں سکیورٹی وال کی تعمیر بھی شروع کر دی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے اور لانگ مارچ کو روکنے کے لئے حکومت نے بھی سکیورٹی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، فیض آباد سمیت شہرمیں داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے جبکہ ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کے لئے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگانے کے ساتھ نادرا چوک پر سکیورٹی وال کی تعمیر بھی جاری ہے۔پی ٹی آئی کے دھرنا کے شرکا سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد پولیس ڈی چوک میں مشقیں کرے گی جبکہ لیڈیز پولیس اور ایف سی کی مشقیں ہونگی۔پولیس کے مطابق جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔