پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس 25نومبر کو طلب

0
240

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس 25نومبر کو طلب کرلیا گیا ۔پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر طلب کیا گیا جو25 نومبر بروز بدھ دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء ، قومی اسمبلی اور سینٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔کمیٹی اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم آئے اور سی او ایس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی بھی مدعو کئے گئے ،پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس کے تناظر میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق معاملات پر غور کرے گی ،پارلیمانی کمیٹی کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔