ن لیگ کا ماننا ہے ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو مرنے دو، شیخ رشید

0
622

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن کا دہرا معیار ہے کہ ووٹ کو عزت دو مگر ووٹر کو کورونا سے مرنے دو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کورونا سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ان کی اولادیں اور رشتے دار ملک سے باہر ہیں، انہیں غریب کا بچہ قربانی کے لیے درکار ہے۔