کراچی: ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کیسز میں اضافہ،2700 افراد ڈینگی سے متاثر

0
650

کراچی(این این آئی)کراچی میں ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی میں اب تک 2700 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق اس وقت ڈینگی، فلو، ملیریا کا ہائی سیزن ہے۔کراچی میں ڈینگی، موسمی بخار اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے، تمام بیماریوں کی علامات میں جسم میں درد، آنکھوں میں سوزش، سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمی کوثر کے مطابق موجودہ صورتحال، ڈینگی، فلو، ملیریا اور ڈینگی کا ہائی سیزن ہے، عوام الناس ان امراض کی تشخیص کو یقینی بنائیں۔ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی اور ملیریا کے مچھر سے بچاو کے لئے طلوع اور غروب آفتاب پر جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں