نواز شریف،اسحاق ڈار اور حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں ، شبلی فراز

0
235

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں،وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر صاحبہ کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے۔ آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟