کشمیرکے مسئلہ پر اسلامی تعاون تنظیم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی’طاہر اشرفی

0
244

لاہور( این این آئی)کشمیرکے مسئلہ پر اسلامی تعاون تنظیم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ، اگر کسی جگہ پر توہین ناموس رسالت ۖ کے قانون کا غلط استعمال ہوا ہے تو متاثرین حکومت سے رابطہ کر سکتے ہیں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا ، کسی کو قانون کا غلط استعمال نہیں کرنے دیا جائیگا، پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا ، متحدہ عرب امارات کے ساتھ ویزوں کامسئلہ حل ہو گیا ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر اسلامی تعاون تنظیم کے وزراخارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی توہین ناموس رسالت ، اسلامک فوبیا اور کشمیر کے مسئلہ پر بھرپور موقف پیش کریں گے۔ مسئلہ کشمیر اسلامی تعاون تنظیم کے ایجنڈے کا مستقل حصہ ہے