بانو قدسیہ کا نام گوگل نے اپنا ڈوڈل ان کے نام کردیا

0
282

لاہور(این این آئی) گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے معروف ادیبہ اورافسانہ نگار بانو قدسیہ کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مرحوم ادیب اشفاق احمد کی اہلیہ اورمعروف مصنفہ بانوقدسیہ کو گوگل ڈوڈل کی جانب سے ان کی خدمات کے پیش نظرٹریبیوٹ پیش کیا گیا ہے۔ معروف ادیبہ اورافسانہ نگاربانوقدسیہ 28 نومبر 1928 کو بھارت کے مشرقی پنجاب کے ضلع فیروز پور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ایف اے اسلامیہ کالج لاہوراور بی اے کنیئرڈ کالج سے کیا جبکہ 1949 میں گریجویشن کا امتحان پاس کیا اور وہ اس وقت پاکستان ہجرت کرچکی تھیں۔ بانو قدسیہ نے گورنمنٹ کالج لاہور میں ایم اے اردو میں داخلہ لیا اور یہیں اشفاق احمد ان کے کلاس فیلو تھے اور دونوں نے دسمبر 1956 میں شادی کرلی۔