بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے،حماد اظہر

0
238

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، جیسے ہی موقع ملے گا آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے باوجود آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ضروری ہے جب کہ کوشش کریں گے کہ بجلی کی قیمت کم سے کم بڑھائیں لیکن اضافہ کرنا پڑا تو کریں گے۔