لاہور( این این آئی )وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں جبکہ دوسری طرف ان حالات میں بھی پی ڈی ایم پر سیاست کا نشہ طاری ہے، خداراعوام اور ملک پر رحم کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 160 ہوچکی ہے،،کرونا وائرس سے 2 ہزار 945 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، صحتیاب افراد کی تعداد 98 ہزار 191 ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز 18 ہزار 198 کرونا وائرس ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 654 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 22 افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کرونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، مسترد شدہ عناصر کے دلوں میں دکھی انسانیت کے لیے درد نہیں،اقتدار کی ہوس میں مبتلا ٹولے کی آنکھوں پر کالی پٹی بندھ چکی ہے
مقبول خبریں
تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے ،شاہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اور ہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا سیاسی،...
بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کے نام سے...
نئی دہلی (این این آئی)ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کے نام منسوب ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈو...
کووڈ 19 درمیانی عمر کے افراد کے لیے بھی بہت خطرناک ہے،تحقیق
واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو عام طور پر معمر افراد کے لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے مگر...
کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر
تالین(این این آئی)کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے جارہی ہیں۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین نئے حکمراں اتحاد...
انڈونیشیا نے ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط کر لیے
جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں حکام نے ایران اور پاناما کے ایک ایک تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا ہے اور شبہ ظاہر...