لاہور( این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اورمسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امراء رائے ونڈ میں شوہر میاںمحمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیاگیا ، نمازجنازہ میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، صدر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، شریف فیملی کے عزیز و اقارب ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں، کارکنوںسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی ، مرحومہ کی رسم قل آج (اتوار) جاتی امراء رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوںگے ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائیر ویز کی پرواز بی اے 259کے ذریعے لندن سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لائی گئی ۔ میت کے ہمراہ شریف برادران کی ہمشیرہ اوربہنوئی سمیت دیگر رشتہ داربھی لندن سے لاہور پہنچے ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے خاندان کے دیگر افراد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںکے ہمراہ میت وصول کی ۔ بعدازاں میت کو ائیر پورٹ سے ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی پہنچایا گیا اور سرد خانے میں رکھ دیا گیا ۔ نماز جناز ہ سے کچھ دیر قبل محترمہ بیگم شمیم اختر کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے سرد خانے سے جاتی امراء رائے ونڈ ان کی رہائشگاہ پر لایا گیا جہاںپر شریف خاندان کے افراد ، عزیز واقارب اورپارٹی کی خواتین رہنمائوںنے ان کا آخری دیدار کیا
مقبول خبریں
تحریک عدم اعتماد کا سیاسی، جمہوری اور پارلیمانی انداز میں مقابلہ کریں گے ،شاہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اور ہمارے حلیف تحریک عدم اعتماد کا سیاسی،...
بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کے نام سے...
نئی دہلی (این این آئی)ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کے نام منسوب ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈو...
کووڈ 19 درمیانی عمر کے افراد کے لیے بھی بہت خطرناک ہے،تحقیق
واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو عام طور پر معمر افراد کے لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے مگر...
کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر
تالین(این این آئی)کاجا کالاس ایسٹونیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے جارہی ہیں۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین نئے حکمراں اتحاد...
انڈونیشیا نے ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط کر لیے
جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں حکام نے ایران اور پاناما کے ایک ایک تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا ہے اور شبہ ظاہر...