پاکستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے علاقائی تجارت کا مرکز بن سکتا ہے، رضا بشیر تارڑ

0
625

ٹورنٹو (این این آئی) کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے محل وقوع کی وجہ سے علاقائی تجارت کا مرکز بن سکتا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کو غیر ملکیوں کے ساتھ میل جول میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں، تعصبات اور بدگمانیوں کو دور کرنا چاہیے ، ویزا پراسیسنگ سنٹر دوبئی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے کینیڈین حکام کا رد عمل مثبت ہے، کینیڈین حکام اس حوالے سے اعداد و شمار کا جائزہ لے رہے ہیں جنہیں بعد میں پاکستان مشن کے ساتھ شیئر کیا جائیگا،پاکستان اور کینیڈا کے مابین اچھے تعلقات ہیں ، پاکستان کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر کھلا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کینیڈا نے پاکستان کو سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم (ایس ڈی ایس ) میں شامل کر رکھا ہے،اس سکیم میں صرف سات ممالک شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایس ڈی ایس سکیم میں شمولیت سے کینیڈین یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نبٹایا جاتا ہے۔ رضا بشیر تارڑ نے کہاکہ پاکستانی طلبا کو ویزا درخواستوں کی منظوری کے لیے تمام ضروری معلومات درست اور مکمل طور پر فراہم کرنی چاہیں، ویزا پراسیسنگ سنٹر دوبئی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے حوالے سے کینیڈین حکام کا رد عمل مثبت ہے، انہوںنے کہاکہ پاکستانی طلبا و طالبات کی ویزا درخواستوں کی بڑی تعداد میں مبینہ مستردگی کو کینیڈین حکام کے ساتھ اٹھایا ہے