افغان طالبان اور افغان قومی حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ایک سنہری موقع ہے،ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ

0
308

اسلام آباد (این این آئی)افغان سپریم مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اور افغان قومی حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ایک سنہری موقع ہے، اب ہمیں سازشی نظریات سے آگے بڑھنا ہوگا ،دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اب کورونا بھی چیلنجز میں شامل ہے جس نے کسی ملک کو نہیں بخشا، افغانستان کے تمام شراکت داروں کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہیں،ہمیں مذاکرات کے ان لمحات سے فائدہ اٹھانا ہو گا