پاکستان نیدرلینڈز کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

0
400

اسلام آباد (این این آئی)نیدرلینڈز اور پاکستان کے مابین 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا ۔ بدھ کو نیدرلینڈز کی اے ڈبلیو ای سی ٹی اور آئی لینڈز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مابین معاہدے کی تقریب میں وزیربحری امور اور پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر سمیت وزرتِ بحری امور کے حکام نے شرکت کی ،معاہدے کے تحت کراچی کے بنڈل آئی لینڈ پر ٹھوس فضلے سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ تعمیر کیا جائے گا ،1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے لگنے والے منصوبے سے سمندری پانی کو بھی قابل استعمال بنایا جائے گا ۔ وزیر بحری امور نے کہاکہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کے وزیراعظم کے ویڑن کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ،ماحول پر مہلک اثرات ڈالنے والی گیسوں کے کم اخراج والا منصوبہ پائیدار ترقی کی جانب پیش قدمی میں معاون ثابت ہوگا۔ علی زیدی نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے حوالے سے نیدرلینڈز کی تحقیق و تجربے سے استفادہ کریں گے، تاریخی منصوبے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے پر محترم سفیر کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی وسائل کی تعمیر و ترقی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔