اسپیکر قومی اسمبلی کی سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

0
1559

اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات سی پیک کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں خیبرپختوخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی اجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے محمود خان کے علاوہ وفاقی اور صوبائی وزراء میں پرویز خٹک، اسد عمر، علی امین گنڈا پور تیمور سلیم جھگڑہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے ۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔رشکئی اکنامک زون کے افتتاح کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاڈی آئی خان اکنامک زون پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی آئی خان اکنامک زون کو سپیشل صنعتی زون بنانے پر غور کیا گای ۔اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیرِ صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ۔کمیٹی میں علی امین گنڈا پور، اسد عمر فیصل واوڈا، مراد سعید تیمور سلیم جھگڑا شامل ہونگے ،کمیٹی چشمہ رائٹ بینک کنال اور چک درہ ہائی وے اور ڈی آئی خان موٹر وے پر کام کو مانیٹر کرے گی، کمیٹی میں سی پیک کے تحت جاری تمام منصوبوں پر تفصیلی گفتگو اور آئندہ کا لائحہ پر غور خوض کیا گیا۔