بلین ٹری منصوبہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جاری،کروڑوں روپے بے قاعدگیوں کا انکشاف

0
469

پشاور(این این آئی)بلین ٹری سونامی منصوبہ آڈیٹر جنرل نے منصوبے کی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ میں بلین ٹری سونامی منصوبے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہواہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مہنگے پودے خریدنے سے قومی خزانے کو 29 کروڑ 92 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگاگیا ہے ۔پودوں کی تعدادکو پوری کرنے کے لئے مقررہ 10 فیصد کی بجائے 44 فیصد سفیدے کے پودے لگائے گئے، منصوبہ کے فیز 2 کے لئے کسی قسم کی کوئی فزیبلٹی رپورٹ تیار نہیں کی گئی منصوبہ کے لئے تقسیم کئے گئے بیچوں کی کسی قسم کی سرٹیفی کیشن نہیں کی گئی