سی پیک منصوبہ تین ارب انسانوں کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ‘ عاصم سلیم باجوہ

0
4283

لاہور( این این آئی) چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ صرف پاکستان نہیں بلکہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کامنصوبہ ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تین ارب انسانوں کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک تقریب کے دوران ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،یہ منصوبہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے حکمت عملی کا نام نہیں بلکہ اس یہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان میں جو منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اس سے دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ سی پیک مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی ،ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں بھی مدد حاصل کی جاسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ وژ ن پوری دنیاکیلئے ہے،سی پیک خطے میں بڑے پیمانے پربہتری لائے گا۔