ایئرپورٹ پر مسافروں کیساتھ اے ایس ایف کا رویہ مثالی ہونا چاہیے ،ڈی جی اے ایس ایف

0
388

راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ اے ایس ایف کا رویہ مثالی ہونا چاہیے ،سٹاف کو بہترین ٹرانسپورٹ فراہم کر دی گئی ہے،مستقبل میں مزید بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کریں گے ۔ پیر کو ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی 48 ویں بیسک ایوی ایشن سیکورٹی کورس کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاسنگ آئوٹ پریڈہوئی جس میں 88 خواتین سمیت 652 ریکروٹس نے تربیت مکمل کرکے پاس آئوٹ پریڈ میں حصہ لیا،پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس نے ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق کو سلامی پیش کی۔ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے ایس ایف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2300 جوانوں اور افسران کی بھرتی کی گئی ،چیف سیکورٹی افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ کرونا وباء کے دوران ریکروٹس کی تربیت،صحت سمیت ان تمام معاملات کو ممکن بنایا،ریکروٹس کی زندگی کا آج اہم دن ہے،آج ریکروٹس اے ایس ایف کا باوقار رکن بن گئے ہیں ،اے ایس ایف کی کارکردگی پر ملکی اور غیر ملکی ادارے گہری نظر رکھتے ہیں ،ایئرپورٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ اے ایس ایف کا رویہ مثالی ہونا چاہیے ،امید ہے آپ ایئرپورٹس پر دوران ڈیوٹی کارکردگی کا اعلی معیار قائم کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ 8 جون 2104 کی شب اے ایس ایف نے کراچی ایئرپورٹ کا دفاع اور دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا ،آج آپ ان شہیدوں کی روایات کے امین بننے جا رہے ہیں ،پہلی مرتبہ اتنی زیادہ تعداد میں خواتین کو اے ایس ایف میں شامل کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ فورس میں نیو ٹریننگ ریجیم کاآغاز کیا گیا،جس سے آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئی ہے