(ن)لیگ کاکامیاب جلسے پر منتظمین کو خراج تحسین ،عوام سے اظہار تشکر

0
279

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی، سنٹرل ورکنگ کمیٹی اور قومی اسمبلی ، سینیٹ کے اراکین کے مشترکہ اجلاس میں لاہور کے کامیاب جلسے پر منتظمین کو خراج تحسین اور عوام سے اظہار تشکر کیا گیا ، اجلاس میں پارٹی چیئرمین راجہ ظرالحق، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ خاں اور مشاہداللہ خان کا نے پارٹی کو متحرک وفعال بنانے پر مریم نوازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ایک نئی زندگی اور جذبہ دے کر متحرک و فعال بنانے پر مریم نوازشریف تعریف کی مستحق ہیں ،مریم نواز پارٹی قائد نوازشریف کے بیرون ملک اور شہبازشریف کے جیل میں ہونے کے باوجود پارٹی کو جس اتحاد، رابطے اور یک جہتی سے لے کر چلی ہیں وہ مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پرکامیاب جلسے پر مبارکبادیتاہوں اور اس میں مریم نوازشریف کا بڑا حصہ ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جعلی حکومت کے خلاف قومی تحریک کی قوت مسلسل بڑھ رہی ہے،پی ڈی ایم کی کامیابی میں مسلم لیگ (ن)کا بھرپور کردار قابل تعریف اور تاریخی ہے،پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کے نتیجے میں لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مینار پاکستان پر تاریخی جلسے پر پی ڈی ایم، عوام، پارٹی قائدین، رہنمائوں اور کارکنان کو مبارک دیتا ہوں،اپنی سیاسی زندگی کی تاریخ میں مینار پاکستان پر اتنا بڑا جتماع نہیں دیکھا،مریم نوازشریف نے اپنی محنت، عوامی رابطے، پارٹی قائدین اور رکارکنان کے جس طرح جذبے بڑھائے، جلسہ آرگنائز کیا، وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ سے لے کر مینار پاکستان تک پی ڈی ایم کے ہر جلسے میں مسلم لیگ(ن)اور مریم نوازشریف کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پنڈال میں بیٹھ کر جلسہ دیکھا، مینار پاکستان پر اجتماع میں عوام کا جوش وجذبہ غیرمعمولی تھا،مینار پاکستان کے اندر ہی نہیں اس کے باہر بھی جلسہ ہورہا تھا،مینار پاکستان جلسے کے انعقاد میں پارٹی کے گردونواح کے ڈویژن اور اضلاع کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی اور عوامی پذیرائی پر اپنے قائد محمد نوازشریف اور ان کی بہادر بیٹی کو مبارک دیتا ہوں،گوجرانوالہ، کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان، لاہور سے لے کر گلگت بلتستان تک مریم نوازشریف نے پارٹی کو نئی شناخت دی،پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کا جذبہ ہر روز بڑھ رہا ہے۔