خوبصورتی کو توزوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ‘ماریہ واسطی

0
282

لاہور (این این آئی )نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں فن کو جاننے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں ،خوبصورتی کو توزوال ہے مگر فن کبھی زوال پذیر نہیں ہوتا ، جستجو اور لگن میرا خاصہ ہے اور شروع سے آج تک اس پر گامزن ہوں۔انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ میر افن ہی میری کامیابی کاراز ہے اور اس کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہوں۔ سینئرز اور جونیئرز سب کا احترام کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے ان سب سے عزت اور پیار ملتا ہے