وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کر دیا

0
589

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 لاکھ مستحق خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جائے گا۔ آزادکشمیر کیلئے صحت سہولت کارڈ اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 35سال پہلے شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا اور شوکت خانم ہسپتال کی تعمیرکیلئے10سال محنت کی، پاکستان میں کینسر کا علاج مہنگاہے،شوکت خانم میں مفت علاج ہوتاہے یہاں غریب اور امیر مریضوں میں فرق نہیں ہوتا۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس ہے صحت سے متعلق ہمارے ملک میں کتنے مسائل ہیں، آزادکشمیر کیلئے صحت سہولت کارڈ کا اجرا کر رہے ہیں اور 12لاکھ مستحق خاندانوں کو صحت کارڈ دیا جائے گا، صحت کارڈ کے ذریعے 300 سے زائد ہسپتالوں میں مفت علاج ہوسکے گا۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں فیصلہ کیاہے ہرشہری کوصحت سہولت کارڈملے گا، پنجاب میں60لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈمل چکے ہیں، پنجاب میں2021تک کوشش ہے ہرخاندان کوصحت کارڈملے وسائل نہ ہونے کے باوجودفیصلہ کیاعوام کی بنیادی ضروریات پوری کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک فاشسٹ حکومت قابض ہے، پہلے کہتے تھے ایشین ٹائیگربناؤں گا لاہور کو پیرس بناؤں گا ہماری کوشش ہے پاکستان کوفلاحی ریاست بنائیں۔