ن لیگ کا قائم کیا ہوا ٹرمینل دنیا کا مہنگا ترین ٹرمینل ہے،علی زیدی

0
302

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ نون لیگ کی جانب سے قائم کیا گیا ٹرمینل سستے نہیں بلکہ دنیا بھر کے مہنگے ترین ٹرمینلز میں سے ایک ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ ٹرمینلز پر ٹیرف گارنٹی شدہ ہے جبکہ اوگرا کے اعداد و شمار مفتاح کے دعوے کو مکمل غلط ثابت کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلی حقیقت یہ ہے کہ نون لیگ کی حکومت میں قائم کیا گیا ٹرمینل سستا ترین نہیں ہے۔