وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل دیں گے،شیخ رشید

0
322

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ وزارتِ داخلہ 120 دن میں بدل جائیگی،اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے،وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے۔بد ھ کو اسلام آباد پولیس لائنز میں پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے آج پولیس کے سپاہی کو عزت دی ہے۔شیخ رشید نے اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان سے درخواست کی کہ اسلام آباد پولیس میں مزید 5 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابرکردیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم نے شرکت کی ہے، اسلام آباد پولیس کی استعدادِ کار بڑھائیں گے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گے۔