کامیڈی میں پاکستان کا پلڑا بھارت کے مقابلے میں ہمیشہ بھاری رہا ہے ‘نسیم وکی

0
292

لاہور(این این آئی) نامور کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستان کا پلڑا بھارت کے مقابلے میں ہمیشہ بھاری رہا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹر ویو میںکہا کہ فلم کی دنیا ہو یا تھیٹر کا میدان دونوں جگہوں پر پاکستانی کامیڈینز نے اپنی بے ساختہ اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور پاکستانی اداکاروںنے بھارت جاکر بھی ان کے ٹی وی چینلز پراپنی کامیڈی کی دھاک بٹھائی ہے جس میں کراچی اور لاہور کے فنکار قابل ذکر ہیں