مولانا شیرانی کی بات اسٹبلشمنٹ ،پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی، مولانا فضل الرحمن

0
258

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹبلشمنٹ ،پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے،میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھنک کر سرینڈر کروں۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں،اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھنک کر سرینڈر کروں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی کلوز کرنے کے لیے دبائو ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹبلشمنٹ ،پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنوری میں کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ فنکشنل لیگ اسٹبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے استعفیٰ اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات چیت ہو سکتی ہے۔