امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

0
255

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی اہلیہ میلانیا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ دونوں جلد ہی صحتیاب ہوں گے۔اس سے قبل گزشتہ روز ہی امریکی صدر کی اہم مشیر ہوپ ہکس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پرٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کیا تھا