اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

0
263

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا نے جنوری کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 15.88 روپے فی کلوگرام اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 187.47 روپے فی سلنڈر اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔اوگرا نے جنوری کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1740.69 روپے مقرر کر دی ۔دسمبر کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1553.22 روپے تھی۔