پندرہ نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،گلگت بلتستان چیف الیکشن کمشنر

0
573

گلگت(این این آئی) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہاہے کہ پندرہ نومبر کو ہونے والے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے تمام پارٹیز سے مشاورت ھوئی ہے ،ڈاکٹرز کی مشاورت سے کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گلگت۔ انتخابات 15 نومبر کو ھونگے۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔راجہ شہباز خان نے کہاکہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے تمام پارٹیز سے مشاورت ھوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ضابطہ اخلاق جلد جاری کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرینگے