جموں کشمیر مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص کی علمبردار ہے’رہنماء مسلم کانفرنس

0
344

ڈونگی(این این آئی)مسلم کانفرنس تحصیل کھوئی رٹہ کا اہم اجلاس زیر صدارت حلقہ صدر ظفر اقبال غازی منعقد ہوااسٹیج سیکرٹری کے فرائض طالب حسین سرانجام دیئے اجلاس میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ خورشید احمد خان، راجہ صغیر احمد خان ، راجہ اشفاق احمد ، صادق مغل ، راجہ بیزاد خان ، راجہ رضوان ، علی کالس ، محمد علی ، احسن خان و دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حلقہ کھوئی رٹہ مسلم کانفرنس ظفر اقبال غازی اور سابق امیدوار اسمبلی راجہ خورشید احمد خان نے کہا کہ آج جموں کشمیر مسلم کانفرنس کشمیر کے تشخص کی علمبردار ہے رئیس حرار چوہدری غلام عباس ، مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے کبھی بھی تقسیم کشمیر کی حمایت نہیں کی وہ شملہ معاہدہ ہو یا کوئی اور سازش اپنے موقف پر ڈٹ گئے