حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیلوںمیں ڈالنے پر ہے’سعدرفیق

0
197

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکز ی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے مینڈیٹ کو کسی سیاسی جماعت نے تسلیم نہیں کیا، حکومت کی توجہ کام پر نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کوگالیاں دینے اور جیلوںمیں ڈالنے پر ہے،حکومتی انتقامی کارروائیوں سے تنگ آچکے ہیں، عوام کیلئے اپوزیشن نے مل کرجدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری بڑھنے سے سٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں