امریکی صدر اور اہلیہ کا کرونا میں مبتلا ہونے کا سن کر دکھ اور افسوس ہوا،چینی وزارتِ خارجہ

0
255

بیجنگ (این این آئی) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال منتقلی کیلئے وہ چہرے پر بڑا سا کالا ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے