والد کیلئے دعا کریں، ایرک اور ایوانکا ٹرمپ کی عوام سے اپیل

0
292

واشنگٹن (این این آئی)کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کے بیٹے ایرک اور بیٹی ایوانکا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والد کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کی بیٹی اور بیٹے نے نیک خواہشات اور والد کی جلد صحت یا بی کی امید ظاہر کی ہے۔ٹوئٹر پر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے والد سچ میں بہادر ہیں، صحت یابی کیلئے عوام سے دعائوں کی درخواست ہے۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگجو شخص ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں گے، انہیں اپنے والد سے محبت ہے