بھٹو شہید کا 1973 کا آئین ہی پاکستان کو متحد رکھ سکتا ہے، شیریں رحمن

0
288

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر شیریں رحمن نے کہا ہے کہ بھٹو شہید کا 1973 کا آئین ہی پاکستان کو متحد رکھ سکتا ہے، شہید بھٹو کے آئین پر پیپلز پارٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، موجودہ جعلی حکمران کچھ بھی کر لیں طاقت کا سر چشمہ عوام ہی رہے گا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 93واں یوم پیدائش پر انہوںنے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا قائد عوام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ بھٹو خاندان، کارکنان اور جمہوریت پسند پاکستانیوں کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 93واں یوم پیدائش مبارک ہو ۔ شیری رحمن نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں عوامی سیاست اور جمہوریت کی بنیاد رکھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہی آج ملک بیرونی خطرات سے محفوظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہی عوام کو انتخابی مرکزی طاقت اور اقتدار دیا، بھٹو شہید کا 1973 کا آئین ہی پاکستان کو متحد رکھ سکتا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ قائد عوام نے بنیادی حقوق کے فلسفے پر پاکستان کی پہلی ترقی پسند جماعت کی بنیاد رکھی، موجودہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی و آئینی نظریات پر قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو کے آئین پر پیپلز پارٹی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ جعلی حکمران کچھ بھی کر لیں طاقت کا سر چشمہ عوام ہی رہے گا۔