لاہور( این این آئی )اسٹیٹ بینک کی ملکی معیشت پر پہلی سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کرونا سے پہلے کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو چکی ہے،ترقی پذیر بحالی کو معاشی استحکام برقرار رکھتے ہوئے حاصل کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کی بحالی اقدامات اور ڈیجیٹل ذرائع کے فروغ نے ترسیلاتِ زر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، تیل کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی ادائیگیاں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہیں تاہم پاکستان کی برآمدی کارکردگی متعدد دیگر ابھرتی معیشتوں کے مقابلے میں بہتر رہی۔رپورٹ کے مطابق برآمدات نے اپنی کرونا سے قبل ستمبر والی سطح کو چھو لیا ہے ، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور دوا سازی کی بلند برآمدی وصولیوں سے بھی مدد ملی، ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا۔صنعت کے شعبے میں سیمنٹ اور فوڈ پروسیسنگ صنعتوں میں اضافہ ہوا، گاڑیوں کے شعبے میں بھی بحالی ہوئی، مہنگائی بڑھ گئی جسے غذائی مہنگائی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔روزگار اسکیم کی رقم 13 نومبر 2020 تک بڑھ کر 238.2 ارب روپے ہو گئی، کرونا سے نمٹنے کی ری فنانس سہولت کی رقم بڑھ کر 8.4 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
مقبول خبریں
صدارتی الیکشن میں مداخلت کا کیس،ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فردِ جرم عائد
واشنگٹن(این این آئی)2020 کے امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کے کیس میں ایری زونا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 18...
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
ماسکو(این این آئی)روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے ہیں۔غیرملمکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طویل فاصلے تک...
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
چھنگ ڈائو (این این آئی)پاکستان نے چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ جاتی ترقی...
مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام کانفرنس، بیرسٹر امجد ملک اور وزیر...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ اور صدر انٹر نیشنل افیئرز سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی تنہائی سے نکل رہا...
امریکی سینیٹ میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور
بیجنگ/واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر جزوی پابندی کا بل منظور کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کیے مطابق سوشل...