عمر ایوب اور ندیم بابر کی سعود ی سفیر سے ملاقات ،توانائی اور پٹرولیم سیکٹر میں جاری منصوبوں پر گفتگو

0
317

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں توانائی اور پٹرولیم سیکٹر میں جاری منصوبوں پر مشاورت کی گئی ۔ وزیر توانائی نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری سے متعلق دوستانہ پالیسیوں کیوجہ سے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھی۔ عمر ایوب نے کہاکہ نئی متبادل انرجی پالیسی کے تحت مقامی وسائل سے پاور جنریشن منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے آئل و گیس سیکٹر میں ای اینڈ پی سرگرمیوں میں اضافہ کیا۔ سعودی سفیر نے کہاکہ توانائی منسٹری کا پاک سعودی انرجی منصوبوں میں تعاون قابل ستائش ہے، دونوں مسلم ممالک کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے