وزیراعظم کا بیان افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،مریم اورنگزیب

0
351

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک اور شدید قابل مذمت قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاہک عمران صاحب بے حسی ، انّا ، تکبر اللہ کو پسند نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران چھ دنوں سے مائیں ، بہنیں بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر منفی درجہ حرارت میں سڑک پہ آپ کے انتظار میں بیٹھی ہیں ،عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے کوئٹہ جائیں لاشوں کے ساتھ ضد نہ کریں ،عمران صاحب خدا کا خوف کریں،عمران صاحب آپ مظلوم شہیدوں کے ورثاء کو بلیک میل کر رہے ہیں جن کے ہزاروں لوگ شہید ہو چکے ہیں ،عمران صاحب جن کے ہزاروں پیارے شہید ہو گئے وہ بلیک میل نہیں کیا کرتے خدا کا خوف کریں۔