مصرکامیوزیم آف اسلامک آرٹ اسلامی دنیاکا سب سے بڑاعجائب گھر قرار

0
287

قاہرہ (این این آئی)مصر میں میوزیم آف اسلامک آرٹ کودنیا کے اسلامی فن کا سب سے بڑے عجائب گھر قرار دے دیاگیا۔ اس میں 100 ہزار سے زائد شاہکار نوادرات شامل ہیں جن کسی نا کسی شکل میں اسلامی تاریخی، ثقافت اور اسلامی تہذیب کی عکاسی کرتی ہیں۔ مصرمیں واقع اس اسلامی عجائب گھر میں فن کی تمام شاخوں کو مختلف ادوار میں شامل کیا گیا۔عجائب گھر میں موجود نوادرات کو علوم کے مختلف شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں جیسے اسلامی تہذیب کی تاریخ کے بارے میں جانکاری جیسے اہم سیکشن شامل ہیں۔ ان کے علاوہ انجینیرنگ، طب، فکلیات جیسے سیکشن بھی اس میوزیم کا حصہ ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے یہ میوزیم قاہرہ کے تاریخی باب الخلق اسکوائر میں واقع ہے۔میوزیم کے ذخیرے میں طب ، سرجری ، جڑی بوٹیاں ، فلکیاتی آلات جیسے آسٹرو لیبز ، کمپاسس اور فلکیاتی گیندیں ،دھاتوں میں شیشہ اور سیرامک برتن ، زیورات ، اسلحہ ، لکڑی کی اشیا ، ہاتھی کے دانت ، ٹیکسٹائل ، قالینیں اور گئے وقتوں کی روز مرہ زندگی کی ضروریات کی نمائندگی کرنے والی اشیا، مسودات اور مخطوطے اور گذرے بادشاہوں اور حکمرانوں کے مکتوبات اور ان کے استعمال کی چیزیں بھی اس میوزیم کا حصہ ہیں۔میوزیم کو پہلی مرتبہ 1903 میں کھولا گیا تھا۔ اس کے قیام کا مقصد دنیا کے بہت سے حصوں مثلا مصر ، شمالی افریقا ، لیونٹ ، ہندوستان ، چین ، ایران ، جزیر العرب اور اندلس میں سے اسلامی نوادرات اور دستاویزات جمع کرنا تھا اور دنیا کے خطوں میں موجود مختلف اسلامی فنون کا اظہار کرنے والی نوادرات کو ایک چھت تلے جمع کرنا تھا۔سابق مصری صدر محمد حسنی مبارک نے 14 اگست 2010 کو میوزیم کی جامع ترقی اور بحالی کے عمل کی تکمیل کے بعد میوزیم آف اسلامک آرٹ کا افتتاح کیا