جموں(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںپیر کی شام درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن کے اضلاع سمیت جموں ریجن میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے وادی کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے ۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے آیا ۔ ادھر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈوڈہ نے تمام تحصیلداروں اور ایس ایچ اوز کو فوری طور پراپنے متعلقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے لوگوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیںاور تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...