اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر کی مربوط حکمت عملی کے باعث پاکستان کی برآمدات میں نمایاں افزائش،برآمدات اگست 2020 کی 1.6 ارب ڈالر سے بڑھ کر دسمبر 2020 میں 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات کی افزائش 18.3 فیصد تک رہی، ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ان کی مالیت 1.993 ارب ڈالر رہی تھی،فنانس ایکٹ، 2020، کے ذریعے بنیادی خام مال اور درمیانی اشیاء سے متعلق 1,623 ٹیرف لائنوں پر درآمدی ڈیوٹیز کم کر کے صفر کر دی گئیں،اس حکمت عملی کے تحت 164 اشیاء کی اضافی کسٹمز ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز کو تمام متعلقہ فریقوں کے اشتراک سے ختم کر دیا گیا،میک اِن پاکستان پروگرام کے تحت ایف بی آر نے کم ازکم آٹھ (8) شعبوں کے لئے ڈیوٹی ڈراء بیک کی شرح بڑھائی، اس تمام تر عمل کے دوران 434,000 سے زائد کلیم نمٹائے گئے ،پروگرام سے تقریباً 7800 برآمد کنندگان کو فائدہ پہنچا،ایف بی آر نے جولائی سے دسمبر 2020 کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت سیلز ٹیکس کے 90 فیصد سے زائد ری فنڈ ادا کئے۔
مقبول خبریں
یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ، حفیظ شیخ ہار گئے
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے امیدوار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی...
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے...
پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں بہت انتشار...
کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے،رانا...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ...
پاکستان ، مزید 75افراد چل بسے، کورونا وائرس سے اموات 13ہزار سے تجاوز کر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی...