کمزور طبقے، پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کی ترجیح ہیں، اسد عمر

0
273

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کمزور طبقے، پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم کی ترجیح ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملکر وفاق اور گلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ساتھ ملکر بنائی ٹیم جلد گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج مرتب کرے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کمزور طبقے اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم کی ترجیح ہیں۔