اداکارہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی

0
479

کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شامل سجل علی گزشتہ برس اداکار احد رضا میر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے شوبز پروجیکٹ سے دور ہیں تاہم کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کے کئی پراجیکٹ پائپ لائن میں ہیں۔اب اداکارہ سجل علی سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کریں گی۔اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والے صحافی ہارون رشید کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے۔صحافی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ ‘یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ سجل علی ڈائریکٹر شیکھر کپور کی ہدایت کاری اور جمائما پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ’ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں ہیں، فلم کے مرکزی کرداروں میں ایما تھومپسن، للی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں، تصدیق کے لیے سجل علی کے نمائندے سے رابطے کیا ہے، اگر یہ سچ ہے تو یہ بڑی خبر ہے