شمالی وزیرستان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ جاں بحق

0
71

بنوں(این این آئی)شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بنوں میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ جاں بحق ہوگئے۔پروفیسر کو میرعلی بائی پاس روڈ پر قتل کیا گیا،قتل کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پتھالوجی کے پروفیسر تھے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ولی اللہ داوڑ کا تعلق میرعلی کے ہرمز گاؤں سے ہے، وہ اپنی گاڑی میں رات 10 بجے کے قریب بنوں سے میرعلی میں اپنے گاؤں ہرمز جارہے تھے کہ اس دوران انہیں نشانہ بنایا گیا۔ڈاکٹر ہر ہفتے اور اتوار کو میرعلی میں مریضوں کے چیک اپ کیلئے ا?تے تھے۔ ان کی لاش کو میرعلی ٹی ایچ کیو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا۔